ناگپور ،8؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس لیڈر سنجے نروپم نے کہا ہے کہ اگر ممبئی میں شمالی ہند کے لوگ کام کرنا بند کر دیں تو پورا شہر ٹھپ ہوجائے گا اور لوگوں کوکھانا بھی نصیب نہیں ہو گا۔کانگریس کی ممبئی یونٹ کے صدر نروپم نے کسی شخص یا سیاسی پارٹی کا نام لئے بغیر کہا کہ شمالی ہند کمیونٹی کو ایسا قدم اٹھانے کے لیے مجبور نہ کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ شمالی ہند کمیونٹی نے ممبئی اور مہاراشٹر کے تئیں ہمیشہ شکریہ ادا کیا ہے۔نروپم نے کہاکہ شمالی ہندوستان کمیونٹی سے ممبئی کے لوگوں کی زندگی چلتی ہے اور ان کے کندھے کا بوجھ اٹھاتاہے۔بی جے پی رہنما شتروگھن سنہا نے بھی اس پروگرام میں حصہ لیا۔نروپم نے کہا کہ شمالی ہند کمیونٹی کے لوگ ممبئی شہر کے لوگوں کو دودھ، اخبار اور سبزیاں مہیا کراتے ہیں اور آٹوررکشہ اور ٹیکسی کی خدمات بھی فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر (شمالی ہندوستانی) کمیونٹی ایک دن کام کرنا بند کر دے تو ممبئی میں لوگوں کی زندگی بہت مشکل ہوجائے گی۔کسی کو روٹی، سبزی، دودھ، آٹو، ٹیکسی، ٹرک اور ٹیمپو نہیں ملیں گے۔کانگریس رہنما نے کہاکہ کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے، لیکن یہ نہیں کیا جانا چاہئے۔(کمیونٹی کو) ایسا قدم اٹھانے پر مجبور نہیں کرنا چاہئے۔